Most Asked Question

 سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیفنس پیکٹ کیوں سائن ہوا اور اس کی اہمیت کیا ہے؟ سعودی عرب کو پاکستان کی ضرورت کیوں پیش آئی؟


بات یہاں سے شروع ہوتی ہے جب اسرائیل نے قطر پر حملہ کیا۔ قطر کا اتحادی امریکہ ہے، مگر دیکھا گیا کہ امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا۔ امریکہ نے بیان جاری کیا کہ اسرائیل نے ہمیں اطلاع دی تھی مگر ہم قطر کو بتانے میں دیر کر گئے اور قطر کو حملے کے دس منٹ بعد آگاہ کیا گیا۔ ساتھ ہی وعدہ کیا گیا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔


اس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ امریکہ کا جھکاؤ اسرائیل کی طرف زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سعودی عرب نے محسوس کیا کہ اس کی سیکیورٹی جس کی ذمہ داری امریکہ نے لی تھی اور بدلے میں سعودی عرب سے سستا تیل لے کر دنیا کو بیچا جاتا تھا، وہ اب خطرے میں ہے۔ قطر پر حملے کے بعد سعودی عرب کا اعتماد امریکہ پر کم ہوگیا اور یہ سوچ پیدا ہوئی کہ اسرائیل سعودی عرب پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔


سعودی عرب نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے میں اپنے بڑے بھائی کو میدان میں لایا جائے اور اس کی مدد حاصل کی جائے کیونکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسرائیل کو اکیلا ہینڈل کرسکتا ہے۔ پاکستان نے بھی خوشی خوشی اس ڈیفنس پیکٹ پر آمادگی ظاہر کی کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔ اب پاکستان کے پاس کھیلنے کے دو میدان ہیں ایک پاکستان خود اور دوسرا سعودی عرب۔ اس سے پاکستان کی اسٹرائیکنگ صلاحیت اور قوت میں اضافہ ہوا ہے۔


اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دو مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کو اللہ کے بعد اگر کوئی ملک ڈیفینڈ کرسکتا ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان ہے الحمدللہ ثم الحمدللہ۔

Comments

Popular posts from this blog

Advisory issues by Govt of India

Rail-based launcher